لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک ٹورنامنٹ شروع ہوگیا۔ لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، سیکرٹری آغا مرتضی علی خان نے سپانسرز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جس میں مختلف ممالک سے آئی ہوئی خواتین بھی موجود تھیں۔ ٹورنامنٹ میں 11 ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا۔ ہر ٹیم میں غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ امریکہ سے دو کھلاڑی لورال ہاو¿ی اور ڈینیل لوسی، بلجیم سے مارئیون ڈیرک، آسٹریلیا سے فلپ ہنری، کینیڈا سے جیسکا شیرنڈر اور جین بکان شامل ہیں۔
جبکہ پاکستان سے ایشا حئی، فاطمہ مظہر، اسرا ذیشان، راقیہ منصورجبکہ ایک کھلاڑی پاکستان اور یورکرائن دونوں سے تعلق رکھتی ہیں جن کا نام صوفیہ دین خان ہے۔ پول اے کی ٹیموں میں حئی سکواڈ، ذکی فارمز ریپئرز، ایف جی/دین پولو، دی ایگلز اور لاور سمارٹ سٹی جبکہ پول بی میں پلاٹینم ہومز، لوٹو کارپٹس سنگاپور، نیوایج کیبلز، پیبل بریکرز، بلیک ہارس پینٹس اور ریمنگٹن فارما/ گارڈ گروپ شامل ہیں۔
عمران زاہد سی او او لاہور سمارٹ سٹی کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ ہی نیک مقاصد کو سپورٹ کرتے ہیں۔ پنک ربن اور لاہور پولو کلب ایک اچھے کاز کو پرموٹ کر رہے ہیں جس کو ہم ہر طرح سے بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں۔ عمر آفتاب پنک ربن پاکستان کا کہنا تھا کہ پنک ربن نے لاہور میں ایک بریسٹ کینسر ہسپتال کی او پی ڈی کا آغاز کر لیا ہے۔ جلد مکمل ہسپتال آپریشنل ہو جائے گا۔ لاہور پولو کلب اور سمارٹ سٹی کے تعاون کا شکریہ جو پاکستانی خواتین میں ایک مقصد اجاگر کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز دو اہم میچز کھیلے گئے۔ پورا ہفتہ مقابلے جاری رہیں گے ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار 30 اکتوبر کی سہ پہر کھیلا جائے گا۔