پی ڈی ایم حکومت کی کاوشوں سے پاکستان گرے لسٹ سے نکلا :سید ابرار حسین 

Oct 26, 2022

منڈی فیض آباد(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور سابق ایم پی اے سید ابرار حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خاں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت پاکستان گرے لسٹ سے نکل گیا جس سے پوری دنیا میں ہمیں پذیرائی مل گئی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سات سیٹوں پر الیکشن لڑ کر ملکی خزانے کا بہت زیادہ نقصان کیا انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پی ڈی ایم وفاق اور صوبوں میں حکومت بنائے گی۔

مزیدخبریں