ضلعی محکمے گوردوارہ جنم استھان کے اندر اپنا اپنا کائونٹر قائم کریں:رانا امجد علی


ننکانہ صاحب(نامہ نگار)بابا گورونانک دیو جی کے 553 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنیوالے ہندو اور سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنے محکمہ کی جانب سے جامع ایکشن پلان کے تحت بہترین اور فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس وپلاننگ ننکانہ رانا امجد علی نے بابا گرونانک دیوجی کے 553ویںجنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مسعود بھٹی، چیف افسر ضلع کونسل ساجد مشرف، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے چوہدری سلیم گھمن ، سی او میونسپل کمیٹی ننکانہ رائو انوار ، سول ڈیفنس ،ٹریفک، اوقاف و دیگر متعلقہ اداروں کے افسروں نے شرکت کی ۔ اے ڈی سی فنانس و پلاننگ ننکانہ رانا امجد علی نے کہا کہ گوردوارہ جنم استھان کے اندر نیشنل بنک،ٹیلی فون،واپڈا،سول ڈیفس،ٹی ایم اے،محکمہ صحت سمیت تمام ضلعی محکمے اپنا اپنا کائونٹر قائم کریں گے تاکہ سکھ یاتریوں کی تمام مشکلات کا موقع پر ہی ازالہ کیا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...