اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے ھمارا ماضی گواہ ہے ھمارے قائدین قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو، شہیدجمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس ملک کی خاطر اپنی جان کی قربانیاں دی انکے ادھورے مشن کی تکمیل کے لیے اور پارٹی کے انقلابی منشور کے ساتھ عوامی عدالت سے فتح حاصل کرکے اس ملک سے جھوٹ فتنہ اور بدتمیزی کی سیاست کا خاتمہ کرکے عوامی راج قائم کرکے اس ملک اور قوم کو عالمی دنیا میں ایک اعلی مقام دلاینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور سابق مشیر وزیراعظم پاکستان میاں خرم رسول سے ملاقات کے دوران کرتے ہوئے کیا ،میاں خرم رسول نے بطور وزیر خارجہ اس ملک کو بہترین خارجہ پالیسی کے ذریعے خدمات سر انجام دینے خارجی معاشی بحرانوں سے نکالنے ملتان سے سید علی موسی گیلانی ملیر سے عبدالحکیم بلوچ کی شاندار تاریخ ساز کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور یقین دلایا کہ پارٹی پنجاب کے اندر نہ صرف کامیابی بلکہ بہت بڑا سر پرائز دے گی ۔راولپنڈی کے اندر بھرپور محنت کر رہے ہےں تنظیم سازی میں تیزی لائےں گے اور ٹارگٹ کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے درےغ نہیں کر ینگے ۔
ملک مےں عوامی راج، فتنہ، بدتمیزی کی سیاست کا خاتمہ کر ےنگے،بلاول بھٹو
Oct 26, 2022