شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) حضرت مولانا عبدالکریم محدث ابدالویؒ کے 31 اکتوبر کو جامعہ مسجد رضویہ اڈ ہ خانقاہ ڈوگراں میں شروع ہونیوالے تین روزہ 19 ویں عرس کی تقریبات کی تیاریوںکے حوالے سے اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث ابدالوی مولانا صاحبزادہ نورالمصطفیٰ رضوی نے کی جبکہ مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی اور مولانا صاحبزادہ نورالمجتبیٰ چشتی و دیگر نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر عرس منتظمین اور مریدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔