چوہدری سخاوت علی قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب پاکستان کے سینئروائس چیئرمین منتخب

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) سماجی شخصیت چوہدری سخاوت علی ڈگرا کوقومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب پاکستان کامرکزی سینئروائس چیئرمین منتخب کر لیا گیا دنیا کو تسلیم کرنا ہو گا ہم امن پسند قوم ہیں ہم امن کے داعی ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر قومی امن کمیٹی بین المذاہب کے مرکزی چیئرمین عظمت علی غوری نے وائس چیئرمین سپریم کونسل پاکستان سید مستجاب الحسن‘ وائس چیئرمین پنجاب رانا کاشف نمبردار‘ وائس چیئرمین لاہور ڈویثرن شہزاد علی چیئرمین ضلع شیخوپورہ اویس رفیق کے ہمراہ تقریب میں گفتگو کرتے کیا ۔چوہدری سخاوت علی کی طرف سے ظہرانے کااہتمام بھی کیاگیا جس میں سردار ہاشم علی ‘ شہباز احمد‘ خالدچشتی ‘ ملک یوسف‘ عبدالوحیدمرزا‘ ملک نصیر‘ افتخار بٹر آصف علی نمبردار‘ عامرجمیل بٹ‘ شیخ اعجاز احمد‘ حافظ سیف اللہ‘ قاری الیاس شاہد‘ صداقت علی ڈگرا‘ تنویر شاہ‘ شمیم حیدر ‘ اورنگزیب پنوں‘ مسلم عباس حیدری و دیگر نے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن