ملت کالونی کا لیڈیز پارک جرائم پیشہ عناصرکی آماجگاہ بن گیا،حمزہ مغل


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )تحریک انصاف یونین کونسل 42 سردار حمزہ مغل نے کہا ہے کہ تھانہ وارث کی حدود میں ملت کالونی یوسی 42والا لیڈیز پبلک پارک جرائم پیشہ عناصرکی آماجگاہ بن گیا،چھوٹے چھوٹے معصوم بچے ان جرائم پیشہ عناصرکے آلہ کاربنے ہوئے ہیں، منشیات فروشی ،راہزنی میں ملوث افراد اس پارک کی آڑ لے لیتے ہیں، انہوں نے ٹی ایم اے حکام، ڈپٹی کمشنر اورمنتخب عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پارک کے عملے کوتبدیل کیا جائے ۔
داخلوں کی تاریخ میں توسیع
اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں سمسٹر خزاں کے داخلے کی تاریخ میں مورخہ 31اکتوبر 2022تک توسیع کردی گئی ہے ۔ سمسٹر خزاں کے لیئے مختلف شعبہ جات میں بی ایس و ایم ایس ایم فل پروگرامز میں داخلے جاری ہیں ۔داخلہ کے خواہشمند طلبا یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.fuuastisb.edu.pkپر آن لائن داخلہ فارم پہ اپلائی کرسکتے ہیں ۔ داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع مختلف تعلیمی بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈئیٹ نتائج میں تاخیر کی وجہ سے کیا گیا ہے تاکہ طلبا کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن