محمد پور دیوان:غیر قانونی ٹریول ایجنسیاں قائم، ہنڈی کا کاروبار جاری

Oct 26, 2022


محمد پور دیوان (نمائندہ خصوصی ) غیر قانونی ٹریول ایجنسیاں قائم، ہنڈی کا کاروبار جاری تفصیل کے مطابق تاریخی تجارتی ثقافتی تعلیمی شہر محمد پور دیوان جس کے مغرب میں کوہ سلیمان اور مشرق میں دریائے سندھ تک علاقوں سے لوگ نوجوان دیار غیر خصوصاً عرب ممالک دبئی ،سعودی عرب، قطر، اومان، بحرین، شارجہ و دیگر ممالک میں کسب معاش میں مصروف ہیں ان ممالک میں بھیجنے کے لیے ویزوں ٹکٹ رہائش ،نیک مقدس کام ادائیگی عمرہ ہوٹل رہائش کے نام پر بھی سادہ لوح لوگوں کو لوٹ لیا جاتا ہے جس کا نقصان وغمیازہ وعرصہ دراز لگ جاتا ہے غیر قانونی ایجنسیوں پر ہنڈی کا کاروبار عروج پر ہے جس سے گورنمنٹ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے شہریوں، مکینوں سماجی حلقوں محمد اظہر ،محمد عادل، محمد زین، عبدالمجید کاشف شاکر، ذاولقرنین سمیت دیگر نے وفاقی وزیر داخلہ ڈی جی ایف آئی اے ،ریجنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان ،ڈویژنل انچارج ڈی جی خان سے غیر قانونی ٹریول ایجنسییوںکے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں