ڈیرہ غازی خان (خبرنگار)ریجنل پولیس آفیسرسید خرم علی نے ضلع کوٹ ادو کا دورہ کیا ڈی پی اواحمد نواز شاہ نے آرپی او کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ آر پی او کی سربراہی میں موٹر سائیکل ڈکیتی کے وقوعہ میں تین نوجوانوں کی ہلاکت کے کیس کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی اجلاس منعقد ہواجس میں ڈی پی اوسمیت کوٹ ادو، سنانواں اور سرور شہید سرکل کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز شریک ہوئے۔ ڈی پی او نے کیس کی تفتیش میں ہونے والی اہم پیش رفت سے متعلق بریف کیاآر پی او نے کیس کا تفصیلی جائزہ لے کرمجرمان کو جلد از جلد ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور مقدمہ کی تفتیش کی مکمل نگرانی کے احکامات جاری کیے آر پی او نے کہا کہ ایسے واقعات کسی صورت قابل برداشت نہیں ہیں سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلیے موئثر حکمت عملی کے تحت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ آر پی اوسید خرم علی ڈی پی او کے ہمراہ مقتولین شاہ زیب ،محمدطیب اور احسن فیاض کے گھر گئے اورلواحقین سے ملاقات کرکے اظہار ہمدردی اور مقتولین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔آر پی او نے مقتولین کے وارثان کوتسلی دیتے ہوئے کہا کہ پولیس مجرمان کی گرفتاری کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔ اس کے بعد آر پی او سید خرم علی نے ڈ ی پی او کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کرکے جائے وقوعہ کے اطراف کا تفصیلی جائز ہ لیا۔ دریں اثنا مقتولین شاہ زیب ،محمد طیب اور احسن فیاض کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے