پشین(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر پشین ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع پشین میں 5 روزہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں بچے کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر کے اس موقع پر میڈیا ہاؤس پشین کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشین کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو وائرس سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ والدین اپنا فرض نبھائیں اور آگے بڑھ کر اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر پشین نے ہدایت کی کہ دوسرے اضلاع سے آنے والے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین ضرور پلائی جائے ۔ 24اکتوبر سے 28اکتوبر تک جاری رہنے والی پانچ روزہ مہم کے دوران حکومت، سول سوسائٹی، کمیونٹی ، پولیو ورکرز ، علمائے کرام اور میڈیا اہم کردار ادا کر رہے ہیں تمام مکاتب فکر کے یکجا ہونے کی وجہ سے کسی حدتک اس بیماری پر قابو پانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔