بارشوں سے سرکاری تعلیمی ادارے مخدوش‘ طلباءکی زندگیاں غیر محفوظ


ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) ٹنڈوالہ یار میں بارشوں کے بعد سرکاری اسکولوں کی عمارتیں زبوں حالی کا شکار ہوگئی اسکول کی چھت کا پلستر گرنے سے دو طلبہ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے مسن تھانے کی حدود میں واقع گوٹھ مبارک جروار میں قائم پرائمری کیمپس اسکول کی چھت کا خستہ پلستر اچانک کلاس کے دوران گر گیا جس سے دو طالب علم شدید زخمی ہوگئے جبکہ دیگر طلبہ معجزانہ طور پر بچ گئے اسکول کی چھت کا پلستر گرنے اور دو بچوں کے زخمی ہونے کے بعد اسکول میں بھگدڑ مچ گئی اور بچوں نے اپنی جان بچانے ہوئے کھلے آسمان تلے پناہ لی ۔زخمی ہونے والے 8 سالہ عقیل جروار اور منہال جاوید جروار کو طبی امداد کے لئے اسپتال روانہ کردیا گیا ۔واضع رہے کہ گزشتہ 3 ماں قبل ٹنڈوالہ یار اور اسکے گردونواح میں ہونے والی مسلسل طوفانی بارشوں اور بارشوں کا پانی علاقوں اسکولوں میں جمع رکھنے کے باعث اسکولوں کی عمارتیں 30سے 60 فیصد تک خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہیں حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ پہلے مذکورہ متاثرہ اسکولوں کی تعمیر نو کرائی جائے اور اس طرح کے مطالبے اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ طالبات اور ان والدین کی جانب سے کئے جارہے ہیں

ای پیپر دی نیشن