سجاول ( نامہ نگار)محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کورونارسک الاﺅنس بندکئے جانے کے خلاف سجاول ، جاتی ، چوہڑجمالی ، بٹھورو اور دڑو میں سرکاری اسپتالوں میں محکمہ صحت کی مختلف تنظیموں پر مشتمل گرینڈ ہیلتھ الائنس نے بائیکاٹ اور احتجاج شروع کردیاہے ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال سجاول میں طبی عملے نے اوپی ڈی اور مختلف شعبوں کا بائیکاٹ کرکے احتجاجی کیمپ لگایا۔ پی پی آئی کے مطابق احتجاج کے دوران مظاہرین رہنماﺅں نے اپنے خطاب میں کہاکہ محکمہ صحت کے ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے ان کی تنخواہ میں مزید کٹوتی کی گئی ہے ، جو کہ ناانصافی ہے۔
گاڑیوں میں آگ بجھانے
کے آلات نصب کرنے کا حکم
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ)و حکومت سندھ نے پبلک ٹرانسپورٹ اور اسکول وین میں آگ بجھانے والے آلات ایک ماہ میں نصب کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی غیر ذمہ داری سے حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ موٹر وہیکل رجسٹریشن قوانین پر سختی سے عمل درآمدکیایا جائے۔
اور خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے اجازت نامے منسوخ کیے جائیں۔