ملتان(خبر نگار خصوصی) سیکرٹری ہاو¿سنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری انسداد ڈینگی مہم کی انسپکشن کی اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی اور محکمہ صحت کے حکام بھی انکے ہمراہ تھے۔سیکرٹری ہاو¿سنگ جنوبی پنجاب نے ڈینگی لاروے کے حوالے سے حساس علاقوں میں صفائی اور لاروے تلفی کیلئے متعین سٹاف سے ملاقات بھی کی اور انکی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ آصف چوہدری کا کہنا تھا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث ہر شہری کو ڈینگی مچھر سے بچاو¿ کیلئے حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ضلعی انتظامیہ کو ڈینگی لاورے کی برآمدگی پر گھروں اور کمرشل پراپرٹی کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے