ملتان (خبر نگار خصوصی) ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے مقامی سکول میں طلباءکے لئے ٹریفک قوانین کی آگاہی بارے لیکچر کا انعقاد کیا۔ انچارج ایجوکیشن یونٹ محمد سہیل انسپکٹر و ممبر ایجوکیشن یونٹ نے طلباءکو روڈ سیفٹی قوانین ،روڈ کراسنگ کے رہنما اصول بارے بریف، طلباءکو ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ کے استعمال کی افادیت اور دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری اور موبائل فون کے نقصانات بارے بھی آگاہ کیا۔
اور بتایا گیا کہ آنے والے دنوں میں فوگ /سموگ کی صورت میں چہرہ اور جسم ڈھانپ کررکھیں اور وقفہ وقفہ سے پانی پیئں آخر میں طلباءمیں پمفلٹ و بروشرز بھی تقسیم کئے گئے۔