میاں چنوں ( خبر نگار ) پی ایچ ڈی سکالر ماہر تعلیم حسان بن زبیر نے آٹھواں ایم اے سرایئکی اعلیٰ نمبروں سے پاس کرلیا سپریئر کالج میاں چنوں کے چیئرمین شیخ سجاد احمد، وائس چیئرمین کاشف وحید خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر حفیظ ،پرنسپل شعیب خان اکیڈمک ڈائریکٹر عماد وحید خان اور سٹاف کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناو¿ں کا اظہارکیاقبل ازیں وہ انگلش، فلسفہ ، ایجوکیشن ، سیاسیات ، ہسٹری ، مطالعہ پاکستان ، پنجابی میں ماسٹرز ، بی ایڈ اسلامک لاءاینڈ فقہ کے ساتھ وہ ایم فل انگلش کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں ۔
اور انگلش لٹریچر میں پی ایچ ڈی سکالر ہیں حسان بن زبیر کی تحریر کردہ چار کتابیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے بی ایس انگلش کے سلیبس میں پڑھائی جا رہی ہیں سال 2012 سے لیکر اب تک حسن بن زبیر کے 75 آرٹیکلز ورلڈ ٹائمز میگزین میں شائع ہو چکے ہیں ۔