پاکستان کے ٹیک سیکٹر میں غیر معمولی ترقی ہوئی ہے،مسعود خان


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار اور کاروباری افراد پاکستان میں ٹیک اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ اس سے جہاں ٹیک سیکٹر کا روشن مستقبل ظاہر ہوتا ہے وہاں یہ امر پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔پاکستانی سفیر مسعود خان نے ان خیالات کا اظہار سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن میں اورلینڈو فلوریڈا میں نئے تعینات ہونے والے اعزازی قونصل عدنان اسد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پا کستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کے ٹیک سیکٹر نے دنیا کی معروف سرمایہ کار کمپنیوں بشمول گلوبل ٹائیگر اور بے ایریا کے سرمایہ کار کی توجہ حاصل کی ہے جنہوں نے ٹیکنالو جی کے استعمال میں پر عبور رکھنے والی پاکستان کی نوجوان آبادی کی صلاحیت کے پیش نظر اس سیکٹر کی صلاحیت کو بھانپ لیا ہے۔ پاکستانی سفیر نے نئے تعینات ہونے والے اعزازی قونصل کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کاروباری روابط کو مزید بہتر کرنے کیلئے عوامی سطح پر تبادلہ جات کو فروغ دیں۔سفیر نے اس موقع پر ملکی ترقی میں پاک امریکن کمیونٹی کے مثبت کردار کو بھی اجاگر کیا۔امریکہ اور پاکستان کے معروف سرمایہ کار و اعزازی قونصل عدنان اسد نے کہا کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان روابط کی بہتری کے لیے اپنے نیٹ ورکس کو بروئے کار لائیں گئے۔
مسعود خان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...