پنجاب میں نیا بلدیاتی قانون لاگو ، ایڈمنسٹریٹرز تعینات ،گجرات سمیت 10ڈویژن فعال


لاہور (نیوز رپورٹر؍ خبر نگار) گجرات ڈویژن بننے کے بعد پنجاب کی دس ڈویژنز فعال ہو گئیںہیں۔ پنجاب حکومت پہلے ہی احمد کمال کوگجرات ڈویژن کا کمشنر مقرر کر چکی ہے۔ پنجاب بھر کے  ایڈمنسٹریٹر مقامی حکومتوں کے نمائندوں کے انتخاب تک مقامی حکومتوں کے فرائض سر انجام دیں گے۔ اس سلسلے میں مقامی حکومتوں کے ایڈمنسٹریٹرز کا دوبارہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔ پنجاب بھر میں نیا بلدیاتی قانون باقاعدہ لاگو کر دیا گیا، بلدیاتی اداروں کے نئے ایڈمنسٹریٹرز بھی تعینات کر دئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق نیا بلدیاتی قانون کے نفاذ کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کی 25 ضلع کونسلوں کے ایڈمنسٹریٹرز ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیے گئے، مری اَپ گریڈ ہوکر دوبارہ میونسپل کارپوریشن بن گیا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے نئے ایڈمنسٹریٹر کمشنر ثاقب منان مقرر کر دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن