انسداد دہشت گردی عدالت سے پی ٹی آئی کے ایم این اے صالح محمد کی ضمانت منظور


لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رکن قومی اسمبلی صالح محمد کی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے ڈاکٹر بابر اعوان کے دلائل سننے کے بعد صالح محمد کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمشن کے باہر صالح محمد کے گارڈ سے گولی چلنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن