لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر وکلاء سے 15 نومبر کو مزید دلائل طلب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ نیب کورٹ نے شہباز شریف‘ حمزہ شہباز‘ نصرت شہباز‘ تہمینہ درانی اور کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔