عمران ارشد شریف کی موت کا ز مہ دار، ٹکراﺅ کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا:رانا ثنا


اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ساری دنیا کو چور چورکہنے والاخود چوری میں پکڑا گیا ہے، منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے دعوی کیا کہ عمران خان کی سیاست الیکشن میں ختم ہوجائے گی۔ کیا کرنا ہے پی ٹی آئی کی لیڈرشپ بھی ابھی تک متفق نہیں ہوئی، یہ اپنے ہی دعووں میں پھنس چکے ہیں۔ انہیں اپنی عزت رکھنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹکرا¶ کی پوزیشن کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا صحافی ارشد شریف کی موت کا ذمے دار عمران خان ہے۔ عمران خان لوز ٹاک کرنے کے ماہر ہیں۔ عمران خان کے پاس ارشد شریف سے متعلق معلومات تھیں تو اس وقت کیوں نہیں بتایا، عمران خان صحافی ارشد شریف کی لاش کو اپنی گھٹیا سیاست کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ارشد شریف جو م¶قف اپنائے ہوئے تھے اس سے عمران خان کو فائدہ ہوا میرے خیال میں انکوائری کمشن کو ایک ماہ میں رپورٹ دینا چاہئے اگر انکوائری کمشن کو کینیا کا دورہ کرنا پڑا تو ہو سکتا ہے وقت لگ جائے۔ رانا ثناءسے دو بار ملا انہوں نے مجھے نہیں بتایا کہ وہ بیرون ملک جا رہے ہیں۔ عمران خان نے ارشد شریف سے کیوں کہا کہ باہر چلے جائیں میں نے ارشد شریف سے کہا تھا کہ مجھ سے ملیں، ہم آپ کی مدد کو تیار ہیں۔ 
رانا ثناء

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...