اسلام آباد( خصوصی رپورٹر )سپریم کورٹ نے 40 کلوگرام افیون کے ملزم عمر گل کو بری کردیاسپریم کورٹ میں ملزم عمر گل کی اپیل پر سماعت جسٹس سردار طارق کی سربرا ہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت ملزم کے وکیل ارشد حسین یوسفزئی نے موقف اختیار کیا کہ کیس میں سیف کسٹڈی اور سیف ٹرانسمیشن ثابت نہیں ہوتا پراسیکوشن کے اپنے گواہان کے بیانات میں تضاد ہے قانون کے مطابق سیمپل نہیں بھیجے گئے جس پر پراسیکوشن کے وکیل نے کہا ملزم کو موقع سے گرفتار کیا گیا افیون برآمد ہونے والی گاڑی ملزم خود چلا رہا تھا جس کے بعد ملزم عمر گل کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا گیا ۔ملزم عمر گل سے پشاور کے علاقے میں 40 کلو افیون برآمد ہوئی تھی ملزم کے خلاف 5فروری 2014 کو تھانہ ناصر باغ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا سیشن کورٹ نے ملزم کو عمر قید سنائی تھی جسے ہائیکورٹ نے برقرار رکھا۔
ملزم بری