مفتی عبدالشکور سے مفتی اعظم بوسنیا کے چیف آف سٹاف کی ملاقات 


اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سے مفتی اعظم بوسنیا کے چیف آف سٹاف اور ڈائریکٹر امور خارجہ رازم کولک اور پاکستان میں بوسنیا کے ثاقب فورک نے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ مفتی عبدالشکور نے وزارتِ مذہبی امور آمد پر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماوں نے اسلامی اخوت، بھائی چارے ، بین المذاہب ہم آہنگی ، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
ملاقات 

ای پیپر دی نیشن