نثار کھوڑو سینٹ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب 


اسلام آباد(خبرنگار)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں  ہوا۔سینیٹر نثار احمد کھوڑوقائمہ کمیٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے۔سینیٹر مشتاق احمدنے ان کا نام بطور چیئرمین کمیٹی تجویز کیا جبکہ سینیٹر گوردیپ سنگھ نے ان کی تائید کی۔ نو منتخب چیئرمین کمیٹی سینیٹر نثار احمدکھوڑو نے کہا کہ یہ ایک اہم کمیٹی ہے اور ملک کے تمام صوبوں کے مسائل سے متعلق ہے۔ نومنتخب چیئرمین نے اراکین کمیٹی کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اراکین کمیٹی کے ساتھ مل کر معاملات کو بہتر انداز میں چلایا جائے گا تاکہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے موثر لائحہ عمل اختیار کیا جاسکے۔ کمیٹی اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد اور سینیٹر گوردیپ سنگھ کے علاوہ ایوان بالا کے اعلی حکام نے شرکت کی۔
 چیئرمین منتخب

ای پیپر دی نیشن