لاہور چیمبرتاجر برادری ، حکومت میںپل کا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم :کاشف انور 



لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجر برادری اور حکومت کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے کیونکہ مضبوط پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ معاشی استحکام کی کلید ہے۔ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اشرف بھٹی کی قیادت میں انارکلی، غلام سرور ملک کی قیادت میں کاٹیج انڈسٹری اور فریش فروٹ مرچنٹس ٹریڈ ایسوسی ایشن کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر محمود اور نائب صدر عدنان خالد بٹ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا جبکہ اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور، سینئر نائب صدر چوہدری ظفر محمود اور نائب صدر عدنان خالد بٹ نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجر برادری کے مسائل کو کم سے کم وقت میں حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں تاجروں کا کردار اہم ہے لہٰذا تمام سرکاری شعبے سہولت کار کا کردار ادا کریں اور ان کی ترقی و خوشحالی پر بھرپور توجہ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری معیشت کا پاور ہاؤس ہے اس لیے ان کی حوصلہ افزائی کی اور درپیش مسائل حل کیے جانے چاہئیں۔ 
نہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ملک تمام وسائل سے مالا مال ہے لیکن حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لیے میکانزم کی عدم دستیابی کی وجہ سے مختلف معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کپاس اور گندم پیدا کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے اس کے پاس کوئلے، سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک قیمتی پتھروں، جپسم، نمک اور ماربل کے وسیع ذخائر سے بھی مالا مال ہے لیکن ان خداداد وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے بجائے زیادہ تر حصہ خام شکل میں برآمد کیا جا رہا ہے، اگر ویلیوایڈیشن کی جائے تو زیادہ فائدے حاصل ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پالیسیاں اس وقت تک مطلوبہ نتائج نہیں دے سکتیں جب تک کاروباری برادری کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔وفود کے ارکان نے کہا کہ تاجر برادری لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نئی قیادت سے بڑی امیدیں وابستہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کے عہدیداران وسیع تجربے سے مالا مال ہیں اور کاروباری برادری کے مسائل کو پالیسی وکالت کے ذریعے حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...