لاہور)کامرس رپورٹر) برانڈ نیو ہنڈا ایچ آروی 2022 دنیا بھر کے 100 سے زائد ملکوں میں صارفین کا ترجیحی انتخاب قرار پانے والی بہترین گاڑی ہے جو بین الاقوامی سطح پر شاندار پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ سال رواں کے دوران مارچ 2022 میں ہنڈا ایچ آروی 2022 کو اس کے منفرد ڈیزائن کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ ریڈ ڈاٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ایچ آروی کا شاندار ڈیزائن، فیول کی زبردست کارکردگی، سامان کیلئے زیادہ گنجائش اور اندرونی کشادگی کے ساتھ ڈرائیونگ کا خوشگوار تجربہ اسے ایک سمارٹ انتخاب بناتا ہے۔ایچ آر وی یقینی طور پر پاکستان میں ایس یو وی کیٹیگری میں ایک نیا بنچ مارک قرار پائے گی کیونکہ مڈ ایس یو وی میں یہ پہلا جاپانی برانڈ ہے جو پاکستان میں متعارف کروایا جارہا ہے۔ ـ’’ایکسائٹ یور لائف‘‘ کے پیغام کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ میں باضابطہ طور پر پیش کی جانے والی ہنڈا ایچ آروی جدید ٹیکنالوجی، آرام دہ سفر اور اپنی بیش قدر خوبیوں کی بدولت صارفین کیلئے ایک نیا تجربہ فراہم کرتے ہوئے سمارٹ انتخاب کے طور پر سامنے آئے گی۔ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) کمپنی لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او، تاکافمی کوئیکی کا کہنا ہے کہ پاکستان ہنڈا کیلئے ایک اہم مارکیٹ ہے اور برانڈ نیو ایچ آروی 2022 کے ذریعے ہم اپنے کسٹمرز کو ایک بہترین گاڑی مہیا کر رہے ہیں ۔
جو اپنی حیران کن خوبیوں کے ساتھ نئی کامیابیوںسمیٹے گی۔ ہنڈا ایچ آروی روایتی آٹو موبائل مارکیٹ میں محض ایک اور اضافہ نہیں بلکہ باڈی ڈیزائن اور 145 نیو ٹن کے زیادہ سے زیادہ ٹارک کے ساتھ انتہائی شاندار کارکردگی کی حامل ہے۔ اس کی منفرد اندرونی و بیرونی بیش قدر خوبیاں اسے یقینی طور پر مارکیٹ کے مقبول ترین برانڈ کا درجہ دیں گی۔