چکوال(شفیق ملک سے)سابق چیئرمین دفاعی پیداوار سینٹ کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے بتایا کہ آرمی چیف کی تقرری آئین اور قانون کے مطابق ہونی جا رہی ہے، عمران خان کا اصل مقصد یہ ہے کہ وہ اقتدار سے ہٹنے کے بعد ذہنی انتشار کا شکار ہوچکے ہیں حالانکہ انکو پتہ ہونا چاہیے کہ افواج پاکستان ہی ملک کی سلامتی ، تحفظ کی ضامن ہیں اور ایک طے شدہ ایجنڈے کے تحت اسلام دشمن قوتیں افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی مزموم کوشش کررہی ہیں ا س حوالے سے عمران خان کو ادراک نہیں یا اس بیرونی ایجنڈے کا خود حصہ ہیں بہرحال عمران خان کا لانگ مار یقینی طو رپر ناکام ہوگا کیونکہ ملک میں ایک آئینی اور جمہوری حکومت کام کررہی ہے اور آئین اور جمہوری نظام کے ہوتے ہوئے وہ اسلام آباد پر چڑھائی کر کے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔وہ لائیو فرام چکوال پریس کلب اسٹو ڈیو میں گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام کے میزبان ذوا لفقار میر، چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود، خواجہ دانیال سلیم، عبدالخالق درویش اور احسان مغل بھی اس موقع پر موجود تھے۔