مری(نامہ نگار خصوصی )مری کے نواحی علاقہ گلیات نملی میرہ النور یلفیئر میڈ یکل ٹرسٹ ملک عبدالصبوراور ڈا کٹر ارشد سلیم کے زیر اہتمام لاکھوں روپے کی مفت ادویات یونین کونسل نملی میرہ چیف ہاوس کے مقام پر مریضوں میں فراہم کیں گئیں۔بلدیاتی ممبران کی کوششوں سے میڈیکل فری کیمپ لگایا گیا۔مریضوں کو الٹرا ساونڈ۔شوگر ٹسٹ۔بلیڈ سپی ٹیسٹ کے ساتھ ڈاکٹروں کی دس رکنی ٹیم نے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے انھیں فری دوائیاں دیں۔نمبلی میرہ یوسی میں فری میڈیکل کیمپ بلدیاتی ممبران مئیرایبٹ آباد سردار شجاع نبی سردار محمد فیاض کونسلر،وقار مغل،کونسلر شبیر مظفر ۔وجا ہت سفیر یوتھ کونسلر،لیڈی کونسلر شائستہ فیاض کی کوششوں کوسراہا گیا۔