بوائز شجاع خانزادہ ایسوسی ایٹ کالج میں لیکچرار کی کمی کا مسئلہ اسمبلی میں اٹھا ؤ ں گا 


 کامرہ کینٹ(نامہ نگار)ایم پی اے جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ گورنمنٹ بوائز شجاع خانزادہ ایسوسی ایٹ کالج حضرو میں لیکچرار کی کمی اور دیگر مسائل سے طلبا کا مستقبل مخدوش ہوجائے گا، یہ مسا ئل حل نہ ہوئے اور بچوں کو تعلیم دینے کی بجائے جہا لت کے اندھیر وں میں رکھا تو ان کے ہاتھوں میں ڈگریاں نہیں کلاشنکوفیں اور ہیروئن ہو گی، یہ کالج ہمارے آبا اجداد کے ذاتی زیورات اور کاوشوں سے بنا ہے جس کی بہتری اور ٹیچنگ سٹاف کیلئے پنجاب اسمبلی کے اگلے سیشن میں قرارداد پیش کروں گا۔ اس حوالہ سے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن اور ڈپٹی سیکرٹری تعلیم نعیم سندھو سیرابطہ کیا ہے جنہوں نے پرنسپل کی فوری تعیناتی سمیت مسائل کے حل کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔چھچھ محافظ کمیٹی اور چیئرمین نثار علی خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ایک فلاحی مقصد کیلئے مجھے دعوت دی، محافظ کمیٹی ایک بہترین اور منظم فلاحی ادارہ بن چکا ہے جس پر سب ممبران خراج تحسین کے مستحق ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھچھ محافظ کمیٹی کے دفتر میں چیئرمین نثار علی خان کی زیر صدارت گورنمنٹ بوائز کالج حضرو کے مسائل کے حوالہ سے منعقدہ اہم اجلاس سے خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ ا جلاس میں نائب سرپرست محافظ کمیٹی مولانا فضل وہاب، جنرل سیکرٹری نصیر خان جدون، عہدیداران مولانا قمر الاسلام، حاجی عارف حسین، نزاکت خان، جاوید مجید خان، قاسم خان وردگ، حاجی احسان خان، محمدارشد، عمران خان، مولانا مسعود اختر ضیا، عمر فاروق، ساجدمحمود، سکھراج و دیگر ممبران نے شرکت کی جبکہ مہمانوں میں سرفراز ڈار، ملک انصار، ملک سرفراز، بلال آرائیں اور شکیل احمد بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...