سنجوال کینٹ(نامہ نگار )پاکستان کے نظام میں تبدیلی کے لیے عام آدمی کو میدان عمل میں اترنا ہوگا جاگیردار سرمایہ دار اور روایتی سیاست دان کو غریب کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں وہ ان کے ووٹ کے لیے عوام کو لولی پاپ دے کر چپ کراتے رہیں گے اپنے حقوق کی جنگ کے لیے اپنے لیے ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو محب وطن بھی ہو اور اسلام کی روشن تاریخ بھی ان کے پیش نظر ہواستحکام پاکستان کنونشن سے رانا ذیشان محسن خان عباسی، ملک مظہر جاوید ایڈووکیٹ اور محمد طارق کا خطاب آج اس کثیر تعداد میں آپ لوگوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ آزاد گروپ دن بدن عوام کے دلوں میں گھر کر رہا ہم نے پاکستان کے نظام میں ایسے افراد مہیا کرنے ہیں جو اس نظام کو غریب پرور اور فلاحی ریاست کے مطابق تشکیل دینے کی صلاحیت رکھتے ہوںمقررین نے لوگوں سے کہا کہ آپ سب عہد کریں بلدیات سے لے کر نیشنل سطح تک کے الیکشن میں ایسے لوگوں کے ہاتھ مضبوط کریں گے جو اسلام اور نظریہ پاکستان کے حامی ہونگے ۔