لیزر لیگز ویمنز کپ کا ٹائٹل جیت لیا


کراچی(اسپورٹس رپورٹر )گیریژن فٹ بال اکیڈمی نے ہزارہ گرلز فٹ بال اکیڈمی کو شکست دے کر لیزر لیگز ویمنز کپ 2022 سمال سائیڈڈ فٹ بال ٹائٹل جیت لیا۔  انٹرنیشنل پنک اکتوبر کی یاد میں ڈریم ورلڈ ریزورٹ میں منعقدہ  میچ میں ہزارہ گرلز اکیڈمی نے 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔ٹورنامنٹ میں کل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹیمیں دیا ایف سی، گیریڑن فٹ بال اکیڈمی، کمیونٹی کلب، آئی بی اے، این ای ڈی، کے سی ایف سی، ہزارہ گرلز اکیڈمی، اور وہیل تھیں۔ ملیحہ کریم کو ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
 جبکہ جویریہ کو پورے ٹورنامنٹ میں کلین شیٹس رکھنے پر بہترین گول کیپر نامزد کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین جیلانی ویلفیئر ایسوسی ایشن سید محمد خرم شاہ اور ایس ایچ او تھانہ میمار بشیر احمد مہمان خصوصی تھے۔لیزر لیگز کے ایگزیکٹو منیجر آصف معراج اور توصیف علی بیگ نے بھی تنظیمی اداروں کی جانب سے لیزر لیگز ویمنز کپ 2022 میں شرکت کی۔  انٹرنیشنل پنک اکتوبر کے مہینے کے موقع پر لیزر لیگز اینڈ ڈریم ورلڈ ریزورٹ نے لڑکیوں کے لیے ایک آگاہی سیشن کا اہتمام کیا جس میں مہمان مقررین بھی شامل تھیں، حنا عمران ہیڈ آف ریسلرز ڈیپارٹمنٹ بھی ہنڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کراچی کی رکن تھیں۔

ای پیپر دی نیشن