لاہور( این این آئی)سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے 95فیصد سروے مکمل کر لیا گیا ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق میانوالی کی تحصیل عیسی خیل ، ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان ، جام پور اور تحصیل راجن پور میں بھی سروے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ ، کوٹ چھٹہ اور ڈی جی خان میں بھی سروے مکمل ہو چکا ہے ۔ریلیف کمشنر پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ ڈی جی خان اور راجن پور کے ٹرایبل ایریاز میں سروے جاری ہے۔سروے ٹیموں کو دشوار گزار راستوں اور دوردراز آبادیوں میں جانے میں وقت لگ رہا ہے۔ٹرایبل ایریاز میں سروے رواں ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا۔ریلیف کمشنر پنجاب زاہد اختر زما ن نے کہا کہ سروے ٹیمیں ڈیجیٹل طریقہ کار سے سروے کے عمل کو مکمل کر رہی ہیں۔شفاف سروے کو یقینی بنانے کے لیے تمام حکومتی وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔سروے مکمل ہونے والے علاقوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی کا عمل شروع کر رہے ہیں۔
سیلاب متاثرین کی بحالی کے پیکج کا اعلان کر چکی ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تمام ادارے سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہیں۔