اسمارٹ سندھ پہلا ڈیجیٹل کیرئرمشاورتی پلیٹ فارم بن گیا 

Oct 26, 2022


کراچی(کامرس ڈیسک ) اسمارٹ سندھ ، صوبے کا پہلا ڈجیٹل کیرئر مشاورتی پلیٹ فارم بن گیاہے جہاں سے ’’کیا، کیسے ، کیوں اور کہاں سیشروع کریں ‘‘کی بنیاد پر نوجوانوں کو مشورے دیے جارہے ہیں اور یہ پلیٹ فارم سندھ کے طالبعلموں خصوصافریش گریجوئیٹس، کیرئر بنانے کے خواہشمندوں کی بھرپور رہنمائی کرتا ہے۔ا سمارٹ سندھ کے بانی وقاص قدیر کا کہنا ہے کہ اسمارٹ سندھ کا مقصد موجود وسائل کی اسٹریٹجک استعمال کے ذریعے سندھ کے لاکھوں لوگوں پر مثبت اثر ڈالنا ہے۔’’آئندہ سال تک سندھ کے کم از کم 10,000 سے زیادہ طالبعلم اسمارٹ سندھ سے فائدہ اٹھائیں گے لیکن ہمارا یہ سفر یہیں پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ سندھ کے ہر کیرئر بنانے کے خواہشمند نوجوان پر مثبت اثر ڈالیں اور ایک ایسا سلسلہ شروع کریں جو ہماری آنے والی نسلوں تک چلتا رہے اور ان کی مدد کرتا رہے۔کیرئر کی ترقی میں یہ پلیٹ فارم گیم چینجر بنے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تمام صنعتوں کے فیلڈ ماہرین اس پلیٹ فارم سے ایک مینٹر کے طور پرصرف ایک گھنٹہ ہر مہینے اپنی مہارت اور معلومات دے سکتے ہیں۔اسمارٹ سندھ تمام ممبران کو مفت کیرئر بینک کی رسائی فراہم کررہا ہے جو پچاس سے زیادہ پروفیشنل شعبوں میں سے صنعت کی مخصوص معلومات پر مبنی ہے۔اسمارٹ سندہ کا پلیٹ فارم صوبے کے تمام طالبعلموں کو بلا تفریق ان کے مستقبل کو روشن کرنے میں ان کی بھرپور رہنمائی کرتا ہے۔وقاص قدیرکا مزید کہنا تھا کہ آج ہم جو کام کررہے ہیں وہ کل کسی نہ کسی کا مستقبل ضرور بدلے گا۔اسمارٹ سندھ کے بورڈ ممبران میں شمس الدین شیخ، ڈاکٹر بھوانی شنکر چودھری ، غلام محی الدین مورائی  ،عائشہ میمن ، ثاقب شاہ ، رخشندہ مہر ، فہیم میمن، عدنان صدیقی، ڈاکٹر عارفہ بھٹو اور ڈاکٹر صدیق خرم شامل ہیں۔

مزیدخبریں