کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کوکاروباری اتار چڑھائو کے بعدکاروبار حصص میں مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس 42300پوائنٹس سے گھٹ کر 42100 پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میںسرمایہ کاروں کے25ارب روپے سے زائد ڈوب گئے،مندی کی وجہ سے 62.27فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو کاروبارکا آغاز مثبت ہوا ،سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 42523.35 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دبائو سے انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100 انڈیکس میں 157.20 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 42347.23 پوائنٹس سے گھٹ کر 42190.03پوائنٹس پر آگیا۔ کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 25 ارب 55 کروڑ 58 لاکھ 58 ہزار371روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم68 کھرب49 ارب70کروڑ 76لاکھ 75ہزار 16روپے سے کم ہو کر 68 کھرب 24 ارب 15 کروڑ 18 لاکھ 16 ہزار 645 روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو6ارب روپے مالیت کے 19کروڑ 54لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو6ارب روپے مالیت کے 22کروڑ 67لاکھ 43 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 334کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے96کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،208میں کمی اور30کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
اسٹاک مارکیٹ ‘ 157پوائنٹس کی کمی سے 42190پر بند
Oct 26, 2022