احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ڈینگی سے بچا جا سکتا ہے، ڈاکٹر انصر اسحاق


راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی ) ڈاکٹر انصر اسحاق ، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر تاجروں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی ڈینگی سے بچا جا سکتا ہے، روزانہ کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے، نالہ لئی کے آس پاس رہائشی علاقوں سے زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں،ماحول صاف ستھرا رکھیں۔صدر چیمبر ثاقب رفیق نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کرکام کرنا ہو گا، آگاہی مہم تیز کی جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کو فوری شروع کیا جائے تاکہ نالے کے پاس ڈینگی مچھر کی افزائش نہ پا سکے،اس موقع پر چیمبر کے نمائندے اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پر مشتمل کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا۔ کمیٹی ڈینگی روک آگہی مہم کے لیے تجاویز دے گی،اس موقع پر یقین دلایا گیا کہ کسی بھی کاروباری مرکز پر ڈینگی لاروا یا وائرس ملنے پر ہراساں نہیں کیا جائے گا اجلاس میں ڈاکٹر احسان غنی ڈی ایچ او راولپنڈی، ڈاکٹر شمائلہ اکبر ایریا کوآرڈینیٹر گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش اور نائب صدر آر سی سی آئی فیصل شہزاد، نوشیروان خلیل خان ممبر روٹریز PNPPC، راولپنڈی/اسلام آباد کے روٹیرینز، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور دیگر آر سی سی آئی ممبران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...