اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت ) آئی ٹی پلیٹ فارمز کو جدید بنانے کیلئے ہواوے ، این ڈی سی اور ٹیمینوس کے اشتراک سے جدید ہائبرڈ کلاڈ کے ذریعے بینکوں کی مدد کرے گا۔اس حوالے سے بنک آف ایف ایف2022 ( ٹیمینوس بینک آف دی فیوچر فورم ) کا انعقاد کیا گیا جس میں ہو اوے نے ایک پلاٹینم سپانسر کے طور پر شرکت کی اور ٹیمینوس کور بینکنگ پر بینکوں کیلئے ہائبرڈ کلاڈ ویلیو کی تجویز پیش کی۔ ٹیمینوس کے سٹر یٹجک پارٹنر کے طور پر ہو اوے کا جدید ہائبرڈ کلاڈ حل بینکوں کو ڈیجیٹل تبدیلی میں مدد دینے کیلئے ایک جدید آئی ٹی پلیٹ فارم بنانے میں مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔ بنک آف ایف ایف2022 ( ٹیمینوس بینک آف دی فیوچر فورم ) میں سی ایس پی او ہو اوے نے بتا یا کہ ہمیں ایک مستحکم ،محفوظ نیٹ ورک ماحول کی اشد ضرورت ہے ۔ہو اوے دنیا کی معروف بینکنگ سافٹ ویئر کمپنی ٹیمینوس کیساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے بینکوں کیلئے کلاڈسروس فراہم کرتا ہے ۔ صدرگلوبل فنانشل سروسز بزنس یونٹ ہو اوے انٹرا پرائس بی جی سنگاپور جیسن کاؤنے کہا کہ ہو اوے عالمی مالیاتی صنعت میں اپنا کر دار ادا کر تا رہے گا ۔شراکت داروں کیساتھ مل کر عالمی ماحولیاتی نظام تیار کر رہے ہیں ۔