ریٹیل ٹیک پاکستان میں تیزی  سے کوریج کو بڑھا رہی ہے: محمد علی 


اسلام آباد(آئی این پی)پاکستانی سٹارٹ اپس کی قیمت 3.5 ارب ڈالر ہے جو اگلے پانچ سالوں میں سرمایہ کاری میں 25 فیصد اضافے سے 20 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی، گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستانی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری میں 30 گنا اضافہ ہوا ،ای کامرس 2023 تک دنیا بھر میں 29 ٹریلین ڈالرسے تجاوز کر جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق ریٹیل ٹیک پاکستان میں تیزی سے اپنی کوریج کو بڑھا رہی ہے۔ اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کی رپورٹ کے مطابق 2022 میں ریٹیل ٹیک سٹارٹ اپس نے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔ ریٹیل ٹیک کی کل سرمایہ کاری 342.75 ملین ڈالر میں سے 165.5 ملین ڈالرہے جو کل سرمایہ کاری کا 50.76 فیصدہے۔ بازار کے سٹارٹ اپ نے 2022 میں سب سے زیادہ 70 ملین ڈالر اکٹھے کیے ہیں۔ اسی طرح ریٹیل ٹیک سٹارٹ اپ نے 37 ملین ڈالر، ریٹیلونے 36 ملین ڈالرجبکہ جگنونے 2022 میں 22.5 ملین ڈالر اکٹھے کیے ہیں۔ ای کامرس اور کاروباری ترقی کے ماہر محمد علی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہائی ٹیک ایجادات پرچون فروشوں کو چار اہم زمروں میں مسابقتی رہنے میں مدد دیتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن