اسلام آباد(آئی این پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات 2.99 فیصد اضافے سے 159 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جوتوں کی برآمدات 27 فیصد بڑھ کر 48.97 ملین ڈالر ہوگئیں،چمڑے کی برآمدات کا قومی معیشت میں حصہ 4فیصد ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں پاکستان کی چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 2021-22 کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.99 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبر 2022-23 میں چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات 159 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ جولائی تا ستمبر2021-22میں 154.427 ملین ڈالر کی برآمدات تھیں۔ سال بہ سال کی بنیاد پرچمڑے کے مینوفیکچررز کی برآمدات میں 15.10 فیصد اضافہ ہوا .
اور ستمبر 2021 میں 48.10 ملین ڈالر کے مقابلے ستمبر 2022 میں 53.37 ملین ڈالر رہی۔ ستمبر 2022 میں ملک کی ماہانہ چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 3.62 فیصد اضافہ ہوا، اگست 2022 میں گار کی برآمدات میں 53.43 ملین ڈالر کا اضافہ ہواجو مالی سال 2022-23 کے پہلے تین مہینوں میں 0.29 فیصد اضافے سے 80.72 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، یہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 80.48 ملین ڈالر کے مقابلے میں تھی۔
پاکستان کی چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات 159ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
Oct 26, 2022