عمران خان آج لاہور میں اجلاسوں کی صدارت کریں گے

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ پی ٹی آئی عمران خان آج لاہوراورسیالکوٹ میں لانگ مارچ کی صف بندی کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج لاہوراورسیالکوٹ میں لانگ مارچ کی صف بندی کے ساتھ ساتھ  لاہور میں مختلف پارٹی اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آج شام چھ بجے ایوان وزیراعلی نوے شارع قائداعظم پر پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی سے بھی ملاقات کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان آج دوپہرسیالکوٹ بھی جائیں گے اورسیالکوٹ میں پارٹی رہنماؤں کے کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔سیالکوٹ میں دورے کے دوران طلبا کنونشن،  وکلا کنونشن سے بھی عمران خا ن کا خطاب ہوگا اور  لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائز ہ لیں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان سیالکوٹ سے واپس لاہورآئیں گے۔ لاہورمیں عمران خان کئ سینئر پارٹی لیڈر شب سے ملاقات ہوگی۔سربراہ تحریکِ انصاف عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں جہاں لانگ مارچ کے حوالے سے اہم مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔مرکزی قائدین جن میں شاہ محمود قریشی، حماد اظہراور دیگر رہنما زمان پارک پہنچ چکے ہیں .جہاں پارٹی قائدین کی چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان سے مشاورت ہوئی. جس میں لانگ مارچ کے انتظامات اور شیڈول کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن