ارشد شریف آج بھی مسکرا رہے تھے، اہلیہ

Oct 26, 2022 | 22:09

ویب ڈیسک

سینئر صحافی ارشد شریف کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ارشد شریف آج بھی مسکرا رہے تھے۔ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی میت کو قائد اعظم اسپتال کے سرد خانے میں شفٹ کر رہے ہیں وہ آج بھی مسکرا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان سے گزارش ہے ارشد شریف کا غائبانہ نماز جنازہ پڑھیں۔ میڈیا کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔جویریہ صدیق نے کہا کہ پورا ملک ارشد شریف کی مغفرت کی دعا کرے، ہمارے گھر میں ایک ہی مرد تھا جس کے چلے جانے کے بعد ہم بے آسرا ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں