اسلام آباد+لاہور (نمائندہ خصوصی+کامرس رپورٹر)لاہور میں کروڑوں روپے کی ٹیکس ڈیفالٹر کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا گیا، ایف بی آر نے 2 بڑے کاروباری گروپس کے بینک اکاو¿نٹس منجمد کرکے کروڑوں روپے نکلوالئے۔ ذرائع نے بتاےا ہے کہ وفاقی ادارے نے 2 کاروباری گروپس کے بینک اکاو¿نٹس منجمد کرکے کروڑوں روپے نکلوالئے۔ ایف بی آرکے مطابق جن کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی گئی ان میں سے اےک کے ذمہ جولائی 2017ءسے جون 2018ءکے سیلز ٹیکس کی مد میں 4 کروڑ 68 لاکھ روپے واجب الادا تھے، جبکہ کمپنی 2017ءکے انکم ٹیکس کی مد میں 4 کروڑ 63 لاکھ 52 ہزار 876 روپے کی بھی نادہندہ تھی۔ دوسری کمپنی سال 2019ءکے انکم ٹیکس کی مد میں 2 کروڑ 86 لاکھ کی نادہندہ تھی ۔