ایک اور کھلاڑی آ¶ٹ،سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری عظیم کی پی ٹی آئی سے راہیں جدا 

گوجرخان (نامہ نگار) کپتان کی ٹیم سے ایک اور کھلاڑی آ¶ٹ، سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کر لیں، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر این اے 58 سے قومی اسمبلی کا الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف کے خلاف لڑا اور تقریباً 98000 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہا، 2011 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ عمران خان کے ساتھ بارہ سال رہا عمران خان کی پالیسیوں اور اسٹیبلشمنٹ دیگر اداروں کے خلاف گفتگو کی اس کی مذمت کرتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...