اسلام آ باد (وقائع نگار ) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں غیرملکی میڈیا اور مبصرین کو مدعو کرلیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق غیرملکی میڈیا اور مبصرین کی رجسٹریشن کےلیے اوپن ڈور پالیسی رکھی گئی ہے،کسی بھی غیرملکی صحافی اور مبصرکو تمام کوائف اور دستاویزات جمع کرانا ہوں گے۔ غیرملکی صحافی اور مبصر کو حکومت پاکستان سے سیکیورٹی کلیئرنس لینا لازمی ہوگی،کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستہ افراد کی بطور آبزرور رجسٹریشن نہیں کی جائےگی۔