لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 24ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو 309 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ورلڈکپ کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کرلی۔ آسٹریلیا کے 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 21 اوور زمیں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یہ ورلڈکپ کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے افغانستان کو 2015ءکے ورلڈکپ میں 275 رنز سے شکست دی تھی۔ نیدرلینڈز کے خلاف آسٹریلیا کی کامیابی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی دوسری بڑی فتح بھی ہے۔ اس سے قبل بھارت نے سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دی تھی۔
نیدرلینڈز کو شکست :آسٹریلیا کی ورلڈکپ تاریخ کی سب سے بڑی فتح
Oct 26, 2023