سعودی عرب، جعلی پاکستانی پاسپورٹ، شناختی کارڈ سکینڈل: جوائنٹ ٹاسک فورس سے تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے سعودی عرب میں جعلی پاسپورٹ اور پاکستانی شناختی کارڈ سکینڈل کا جوائنٹ ٹاسک فورس سے تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے 12 ہزار 500 افغانوں کے شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزارت داخلہ نے 4 رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دیدی۔ ڈی جی آئی بی کی سربراہی میں ٹاسک فورس پاسپورٹ سکینڈل کی تحقیقات کرے گی۔ ٹاسک فورس میں آئی ایس آئی‘ ایم آئی‘ ایف آئی اے شامل ہیں۔ حکومت نے کارروائی کیلئے افغان شہریوں کو نوٹس جاری کردیئے۔ کوئٹہ‘ پشاور اور اسلام آباد سنٹرز سے شناختی کارڈز جاری کئے گئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ان افغان باشندوں نے جعلی پاکستانی پاسپورٹ بنوا رکھے ہیں۔ جعلی پاکستانی پاسپورٹ سعودی عرب میں پکڑے گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...