لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہی ظہیر کی ہدایت پر جمعیت اہلحدیث کے وفد کی فلسطینی سفیر احمد جوادامین الربعی سے ملاقات۔ وفدمیں جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانامشتاق چیمہ۔ اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ نعمت اللہ ظفر،حافظ عبیدالرحمن ، محمدعمران مغل ،عبدالرحمن مغل،محمد عمر،مولاناحافظ جاوید گورائیہ، محمدماجد،محمداظہر نے شرکت کی۔