لاہور ( خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان ا ور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہاہے کہ وطن عزیز مشکل دور سے گزر رہا ہے نگران حکومتوں کا کا م 90دن میں آزادانہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن کرانا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایک کو خوش اور دوسرے کو ناراض کرنے کی پالیسی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں لہذا نگراں حکومت اپنی آئینی حدود کو کراس نہ کرے عوام کو اس کے حقیقی نمائندے منتخب کرنے دے ہم مقتدرحلقوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے سابقہ آرمی چیف جنرل باجوہ کے قول پرعمل کرتے ہوئے ملک میں سیاسی معاملات کو بہتر اندازمیں حل کرنے میںاپنا کردار ادا کریں اور غیر جانبدار رہتے ہوئے ملک میں آزادنہ منصفانہ انتخابات کی راہ ہموار کریں تاکہ عوام اپنے حقیقی نمائندوں کا چناو¿ کرسکیں۔
ملک مشکل دور سے گزر رہا‘نگران حکومت آئینی حدود کراس نہ کرے: ابوالخیرزبیر
Oct 26, 2023