صوبے بھر میں 158 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی: سیکرٹری صحت 

لاہور( این این آئی)گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 158 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 71 ،راولپنڈی میں 28 ،ملتان میں 11 ،گوجرانوالہ میں 18 ،فیصل آباد میں 12 ،شیخو پورہ اور اٹک میں 4،4،خانیوال میں 2جبکہ قصور، سرگودھا، نارووال، ننکانہ، بہاولپور، جھنگ، راجن پور اور خوشاب میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 125 مریض زیر علاج ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن