لاہور (نیوز رپورٹر)وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو آکسیجن لگانے کے لئے ایس او پیز تیار کئے جائیں گے۔آکسیجن کی زیادہ مقدار ان بچوں میں آنکھوں کی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔ایسے بچوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے سے پہلے ان کی آنکھوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ نوزائیدہ بچوں کی آنکھوں کا معائنہ لازمی قرار دینے کے بارے میں احکامات جلد جاری کر دئیے جائیں گے۔آسٹریلیا کی فریڈ ہالو فاو¿نڈیشن کی طرف سے پنجاب کو 60 کروڑ روپے امداد دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔ اس مقصد کے لئے ایم او یو پر دستخط کر نے کی منظوری دے دی گئی ہے۔آسٹریلوی ادارے کی امداد سے پنجاب کے ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں آنکھوں کے معائنے اور آپریشن کے لئے ضروری آلات مہیا کئے جائیں گے۔ وہ گزشتہ روز عالمی یوم بصارت کی مناسبت سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔