لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ 29اکتوبر کو اسلام آباد میں ''غزہ مارچ'' پوری قوم کی ترجمانی ہوگا۔ اہل لاہور سے ہزاروں افراد غزہ مارچ میں شرکت کریں گے۔فلسطین غزہ میں اسرائیلی مظالم کی امریکی سرپرستی انسانیت کی تذلیل اوردہشتگردی ہے۔ یہ ثابت ہو چکا کہ امریکا اسرائیلی دہشت گردی کی مکمل پشت پناہی کررہا ہے۔امریکا اسرائیل کو اربوں ڈالر کا اسلحہ فراہم کرتا ہے، اس کا بحری بیڑہ بھی وہاں موجود ہے، ایک اور بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے جو غزہ میں اسرائیل جارحیت تقویب دینے کا اعلان ہے۔امریکہ اور اسرائیل کے حمایتی ممالک دنیا کو عالمی جنگ میں دھکیل رہے ہیں۔