سٹیج ڈراموں سے فحاشی کے خاتمے کیلئے کوشش کی جا رہی ہے: عامر میر 

لاہور( نیوز رپورٹر)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر نے کہا ہے 1876 کے ڈرامیٹک ایکٹ میں ڈیڑھ سو برس بعد ترامیم کے ذریعے سٹیج ڈراموں کے احتساب کا اختیار ہوم ڈیپارٹمنٹ سے لیکر انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسکے علاوہ تھیٹرز میں ہر ڈرامے کے پہلے دن کی آمدن کو آرٹسٹ اینڈومنٹ فنڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے بھی ڈرامہ ایکٹ میں ترمیم لائی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے پنجاب کونسل آف آرٹس کے بورڈ آف گورنرز کے 10ویں اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے بورڈ زممبر کو بتایا کہ سٹیج ڈراموں سے فحاشی کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات پر سب سے زیادہ مخالفت آرٹسٹوں کی جانب سے دیکھنے میں آئی۔عامر میر نے کہا کہ سٹیج ڈراموں سے فحاشی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت نے فحاشی کے خاتمے کے لیے ڈرامیٹک پرفارمینس ایکٹ میں بزریعہ آرڈینینس ترامیم تجویز کی ہیں اور اب یہ منتخب حکومت کی زمہ داری ہوگی کہ وہ اس آرڈینینس کو لے کر آگے بڑھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں آرٹس کونسلز کو دستیاب سہولیات کے باوجود ان کا کام برائے نام تھا۔

ای پیپر دی نیشن